مشہور پاکستانی اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی مییں پیسے دے کر ان کو ٹرول کروایا گیا تھا۔
پی ٹی وی سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی نادیہ خان ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہت اچھی میزبان بھی ہیں، ان کے مارننگ شوز خواتین میں بہت مقبول ہیں۔
حال ہی میں نادیہ خان نے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کرئیر اور بے جا ہونے والی تنقید سے متعلق باتیں کیں۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ، رمضان و دیگر شوز پر ہونے والی تنقید کیلیئے لوگوں کو پیسے دئیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹری سے کسی نے مجھے بتایا کہ، جب آپ ہٹ ہوتے ہیں تو ساتھی یا حریف چینلز آپ کے خلاف بامعاوضہ مہم چلاتے ہیں۔
نادیہ خان کا کہنا تھاکہ، انہیں اپنے حق میں جوابی مہم چلانے کا مشورہ دیا گیا تھا مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا تھا۔