شادی کیلئے لڑکی مل گئی، گوہر رشید،مجھے پتہ ہے، اشنا شاہ کا دعویٰ

image

معروف اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ شادی کے لئے لڑکی مل گئی  ہے جلد ہی رشتہ ازدواج  میں منسلک ہو جائوں گا۔

ایک  ٹی وی شو میں  سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی سنگل ہیں جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اب سنگل نہیں رہے اور وہ پہلی مرتبہ اس بارے میں میڈیا پر بتا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس لڑکی کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور وہ بیحد خوش ہیں۔

اشنا شاہ نے احسن خان سے پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنادیا

دوسری جانب اشنا شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ لڑکی کئی سالوں سے گوہر کی قریبی دوست ہے اور جلد یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں، گوہررشید کے مداح اورسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ کبری خان ہی ہونے والی اہلیہ ہیں، تاہم ان کی جانب سے کبھی تردید نہیں کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.