میں نے فون نہیں کیا پھر بھی کال چلی گئی۔۔ عمران عباس کے ساتھ 2 بار ایسا کیا ہوا کہ سب کو خبردار کرنے لگے؟ رونگٹے کھڑے کردینے والی حقیقت

image

"میں ایک انتہائی تشویشناک صورتحال کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ حالیہ دنوں میں میرے ساتھ ایسے واقعات پیش آئے ہیں جنہوں نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ میرا ڈیٹا، میرا فون کسی کی دسترس میں ہے۔" عمران عباس نے انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں کہا۔

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے حال ہی میں اپنے موبائل ڈیٹا کے کمپرومائز ہونے سے متعلق سنگین انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انکشاف کیا کہ کچھ دن پہلے ایک دوست نے انہیں کال کر کے کہا کہ آپ کی کال آئی تھی مگر آواز واضح نہیں تھی، حالانکہ عمران نے نہ تو انہیں کوئی کال کی تھی اور نہ ان کے کال لاگ میں دوست کا نمبر ڈائل تھا۔ دوست نے کال کے اسکرین شاٹ بھی بھیجے جس سے معاملہ اور بھی پریشان کن ہوگیا۔

عمران عباس نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے۔ چند سال قبل ایک تقریب میں شرکت کے دوران گاڑی میں ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ، کسی وائس نوٹ کی صورت میں، اس خاتون کو موصول ہوگئی جس کا ذکر وہ کر رہے تھے۔ حالانکہ انہوں نے خاتون کو نہ تو کوئی وائس نوٹ بھیجا اور نہ ہی ان کے چیٹ میں ایسا کوئی پیغام تھا۔

اداکار نے ویڈیو میں کہا کہ "ہم ایک ایسے خطرناک دور میں داخل ہوچکے ہیں جہاں ہماری پرائیویسی اور ڈیٹا کی حفاظت کا کوئی یقین نہیں۔ آج کل ہمارے فون میں بینک کی تفصیلات، ذاتی دستاویزات، تصاویر، اور نجی معلومات ہوتی ہیں، اور ایسی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔"

عمران عباس کا یہ بیان سائبر سیکیورٹی پر سوالات اٹھاتا ہے، جس نے مداحوں اور عوام میں بھی فکر پیدا کردی ہے کہ جدید ٹیکنالوجی میں ڈیٹا کی حفاظت کتنی محفوظ ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.