حزب اللہ نے نئے سربراہ کا اعلان کردیا

image

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے نعیم قاسم کو جماعت کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔

حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو اب باقاعدہ سربراہ نامزد کردیا ہے۔

نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ طویل عرصے تک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل اور سربراہ رہنے والے حسن نصراللہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts