یہ آنٹی صاحبہ کون ہیں؟ آئمہ بیگ نے سارہ رضا خان کی تنقید کا کرارا جواب دیتے ہوئے کیا کہہ دیا

image

سارہ رضا خان جو کہ ایک باصلاحیت پلے بیک سنگر ہیں نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ، آئمہ گلوکارہ نہیں بلکہ ایک انٹرٹینر ہیں جو آٹو ٹیون کی مدد سے گاتی ہیں۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس پر کچھ لوگوں نے سارہ کی بات کو درست کہا تو وہیں آئمہ بیگ کی دوست اور ساتھی مومنہ مستحسن کو یہ بات بری لگی۔

اور اب آئمہ بیگ نے بھی سارہ رضا کے بیان پر ردعمل دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنی ایک لائیو پرفارمنس شیئر کی اور سوال پوچھا، "مجھے بتائیں، میں اس لائیو میں آٹو ٹیون کہاں استعمال کر رہی ہوں"۔

یہی نہیں آئمہ بیگ نے سارہ رضا کو جارحانہ انداز میں ’آنٹی‘ بھی کہہ دیا۔

انہوں نے لکھا، "اللّٰہ نے جس کو جتنا ٹیلنٹ دیا ہے بھئی ہم کو قبول ہے۔ باقی کوئی مجھے بتا دے کہ یہ آنٹی کون ہے؟"

سوشل میڈیا صارفین سارہ رضا کے بیان پر آئمہ کے غیر مہذب ردعمل سے خوش نہیں ہیں، جہاں انہوں نے سارہ رضا کو "آنٹی" کہا ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سارہ رضا ایک شاندار پلے بیک اور کلاسیکل گلوکارہ ہیں اور انہیں آئمہ بیگ کی گلوکاری کی مہارت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.