آج تک محبت کی سمجھ نہ آئی اس لئے یقین نہیں رکھتی ، صبا حمید

image

 معروف سینئر اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ آج تک محبت کی تعریف سمجھ نہیں آئی، اس لیے محبت پر یقین نہیں ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں یک طرفہ محبت سے متعلق سوال پراداکارہ نے جواب دیا کہ آج تک محبت کا تصور ہی سمجھ نہیں آیا۔

شادی کیلئے لڑکی مل گئی، گوہر رشید،مجھے پتہ ہے، اشنا شاہ کا دعویٰ

اداکارہ نے مزید کہا کہ 16 سے 25 سال کے درمیان 2 افراد ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں تو اسے محبت کا نام دے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میرے خیال میں کسی رشتے میں اگر محبت سے زیادہ کسی چیز کی اہمیت ہے تو وہ عزت کی ہے، مجھے محبت کی تعریف نہیں پتہ، کس چیز کو محبت کہتے ہیں کبھی یہ سمجھ  نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کے بچے زیادہ سمجھ دار ہیں کہ اگر محبت نہیں ملی تو کوئی بات نہیں آگے بڑھ جانا چاہیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.