واٹس ایپ چیٹس کے لیے بہترین فیچر پر کام جاری

image

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔

اسی مقصد کے لیے واٹس ایپ میں اپریل 2024 میں چیٹ فلٹرز کا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ (unread)، فیورٹس اور گروپس کے نام سے 4 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہیں۔

اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق چیٹ فلٹرز کے لیے بیج کاؤنٹ فیچر پر کام کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کا اشارہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں ملا ہے۔

اس نئے فیچر سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ہر چیٹ فلٹر میں کتنے ایسے میسجز موجود ہیں جن کو وہ اب تک پڑھ نہیں سکے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے کاسٹیوم چیٹ فلٹرز کے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کاسٹیوم چیٹ فلٹرز کے فیچر میں صارفین کو اپنی مرضی سے نئے چیٹ فلٹرز تیار کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

کاسٹیوم چیٹ فلٹرز کے ساتھ اس نئے بیج کاؤنٹ فیچر سے صارفین کو زیادہ مدد مل سکے گی کیونکہ انہیں مختلف فلٹرز میں موجود ان ریڈ میسجز کی تعداد ایک نظر میں معلوم ہو جائے گی۔

مثال کے طور پر آپ نے گھر والوں یا دفتر کے ساتھیوں کے لیے چیٹ فلٹر تیار کیا ہے تو اس پر نظر ڈالنے سے معلوم ہو جائے گا کہ ان کی جانب سے بھیجے گئے کتنے میسجز کو آپ پڑھ نہیں سکے ہیں۔

یہ فیچر ان افراد کے لیے زیادہ کارآمد ثابت ہوگا جن کے کانٹیکٹس کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس فیچر کا اشارہ بیٹا ورژن میں ملا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.