مرد دوسری شادی کیوں کرتا ہے؟ بسمل ڈرامے میں ٹی ٹی کے جواب نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

image

" میں نے دوسری شادی کی ہے گناہ کا راستہ اختیار نہیں کیا. مرد دوسری شادی سکون کے لیے کرتا ہے. معصومہ نے مجھے احساس دلایا کہ میں کسی کے لیے اتنا خاص بھی ہوسکتا ہوں۔میں ایسا نہیں کہہ رہا کہ تم سے محبت نہیں کرتا لیکن تم نے مجھے فتح کی ہوئی ملکیت کی طرح چاہا اور اس نے مجھے بتایا کہ اسے مجھ سے محبت ہے"

یہ ڈائیلاگ آج کل آن ائیر چلنے والے مشہور ڈرامہ سیریل "بسمل" کے ہیں جس میں شوہر (نعمان اعجاز) اپنی پہلی بیوی ( سویرا ندیم ) سے دوسری شادی کی وجہ بیان کرتا ہے.

بسمل ڈرامہ ایسی کہانی ہے جس میں شوہر جوان بیٹے کی منگنی کے بعد خود دفتر کی ملازمہ سے دوسری شادی کر بیٹھتا ہے. اس شادی کی وجہ معصومہ (حریم فاروقی) کی لالچ اور ٹی ٹی (نعمان اعجاز ) کی بے پناہ دولت ہے.

البتہ نعمان اعجاز کے اس ڈائیلاگ سے سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی ہے. بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت مذہب نے دی ہے اس لئے بیوی کو اس وجہ سے شوہر سے قطع تعلقی نہیں کرنی چاہیے جبکہ کچھ صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب ایک لڑکی نے اپنی زندگی ایک شخص کے نام کردی اور بڑھاپے میں مرد اس کو چھوڑ کر جوان عورت سے شادی کر لے تو پہلی بیوی کے پاس کیا باقی رہ جاتا ہے.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.