مفتی قوی ہر اداکارہ کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں.. وینا ملک کا مفتی عبدالقوی پر کھلا وار! ویڈیو

image

"مفتی قوی تو تمام اداکاراؤں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں اور انہیں سب کا پتا ہوتا ہے!" وینا ملک نے یہ دلچسپ انکشاف حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈکاسٹ میں کیا، جہاں انہوں نے ماضی کے تنازعات، شوبز کیریئر اور اپنی ممکنہ دوسری شادی پر کھل کر بات کی۔

وینا ملک نے اپنے بھارتی ریئلٹی شو "بگ باس" میں کام کرنے کے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وہاں کافی مزہ آیا، لیکن شو کے بعد انہیں دھمکیاں بھی ملیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بگ باس کے گھر میں 56 کیمرے اندر اور باہر نصب تھے جو ہر لمحہ سب کچھ ریکارڈ کرتے رہتے ہیں، اور وہاں کچھ بھی چھپا نہیں رہتا۔

وینا کے مطابق بگ باس میں شرکت کے بعد مفتی قوی نے ان کے بارے میں تنقیدی بیانات دیے۔ اداکارہ نے ان سے سوال کیا کہ انہیں یہ سب کیسے معلوم ہوا؟ جس پر مفتی قوی مزید بھڑک گئے۔ وینا نے یہ بھی بتایا کہ مفتی قوی نے سوال کیا تھا کہ آیا وینا اپنے بچوں کے ساتھ بگ باس دیکھ سکتی ہیں؟ وینا کا کہنا تھا کہ ان کے بچے ان کی زندگی کے تمام پہلوؤں سے واقف ہیں اور وہ ان کے ساتھ بیٹھ کر بگ باس سمیت سب کچھ دیکھتے ہیں۔

مزاحیہ انداز میں بات جاری رکھتے ہوئے وینا نے کہا کہ مفتی قوی کو ہر اداکارہ کی خبریں خفیہ انداز میں مل جاتی ہیں۔ ماضی میں مفتی قوی نے انہیں ان کے حسن و جمال پر بھی کچھ کہا، جس پر وینا نے سوال اٹھایا کہ انہیں یہ کیسے پتا چل گیا؟


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.