سٹیج کی اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

image

پاکستان کی معروف سٹیج اداکارہ غزالہ عرف نرگس کو ان کے شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ واقعہ جمعے کے روز لاہور میں پیش آیا جس کے بعد تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے اداکارہ کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 

مقدمہ نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں تشدد اور گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دفعات شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شوہر نے سرکاری پسٹل سے نرگس کے منہ پر وار کیے، انہیں زمین پر گھسیٹا، پسلیوں پر ڈنڈے مارے اور کمرے میں بند کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر حسب معمول سونا، نقدی اور جائیداد کے کاغذات ہتھیانے کے لیے ان پر دباؤ ڈال رہے تھے۔ 

ایف آئی آر میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ماجد بشیر نے نرگس پر دباؤ ڈالا کہ وہ آفتاب اقبال کی سابق اہلیہ مریم کو گھر لانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے اداکارہ نرگس کینیڈین نیشنل ہیں، انہوں نے چند سال قبل شادی کی تھی جس کے بعد شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر وہ بیوٹی سیلون چلا رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس

چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے ’وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نرگس پر تشدد کا فوری نوٹس لیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے جمعے کو ایکس اکاؤنٹ پر نرگس کے ساتھ ملاقات کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نرگس سے ملاقات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’تشدد کے ایسے واقعات بالکل بھی قابل قبول نہیں ہیں۔ نرگس کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.