پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کے ایک لاکھ سے زائد اکاؤنٹس بلاک کر دیئے

image

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر فحش اور توہین مذہب مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق رپورٹ جمع کروا دی۔

پی ٹی اے رپورٹ کے مطابق 2020 سے اب تک ایک لاکھ 14 ہزار 15 غیر اخلاقی ویڈیوز ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی گئیں۔ جس پر ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کیے گئے۔

مذہب کے خلاف 2 ہزار 463 پوسٹس اپ لوڈ ہوئیں جنہیں بلاک کیا گیا۔ رواں سال 25 ہزار 267 غیراخلاقی مواد اپ لوڈ کیا گیا۔ جس پر 24 ہزار 800 اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا۔

فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس اور دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 13 لاکھ 89 ہزار 181 غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ ہوا۔ جس میں سے 13 لاکھ 3 ہزار 578 لنکس بلاک کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس پر میوزک لگا سکیں گے، نئے فیچر کی تیاریاں

رپورٹ کے مطابق فیس بک کے ایک لاکھ 47 ہزار 579، انسٹاگرام پر 22 ہزار 357، اسنیک ویڈیو پر 6 ہزار 728، ٹک ٹاک کے ایک لاکھ 25 ہزار 600، یوٹیوب کے 53 ہزار 162 اور ایکس پر 53 ہزار 842 لنکس بلاک کیے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.