مشکل وقت کو اللہ کی مرضی سمجھتا ہوں۔۔ ثنا جاوید سے طلاق اور دوسری شادی سے متعلق عمیر جسوال پہلی بار بول پڑے

image

"خدا نے مجھ پر بہت کرم کیا ہے، اللہ ہمیشہ انسان کو ایک سفر کے ذریعے اُس مقام تک لے جاتا ہے جہاں وہ ہونا چاہیے۔ جب آپ تقدیر کے اُس مخصوص مقام پر پہنچتے ہیں، تو آپ کو احساس ہوتا ہے کہ اللہ نے آپ کو ایک خاص سفر سے کیوں گزارا۔ پھر آپ دل سے اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں،" عمیر جسوال نے طلاق اور دوبارہ شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا۔

معروف گلوکار عمیر جسوال نے اکتوبر کے آغاز میں دوسری شادی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر دلہا بنے اپنی تصویر شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے الحمدللہ لکھتے ہوئے قرآنی آیت بھی پوسٹ کی: "آپ کا رب عنقریب آپ کو اتنا کچھ عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔" شادی کے اعلان کے بعد مداحوں نے انہیں بھرپور محبت اور خوشی کا اظہار کیا، جسے عمیر نے بھی محسوس کیا۔

حال ہی میں سرکاری ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے عمیر نے اپنی خوشی اور شکرگزاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، "مجھے شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت محسوس ہو رہی ہے، اور مداحوں کا اتنا پیار اور محبت ملنا میرے لیے بہت خوش آئند ہے۔"

ثنا جاوید سے علیحدگی اور دوسری شادی کے بعد، عمیر نے اپنی زندگی کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سفر کو اللہ کی مرضی سمجھتے ہیں، اور ان کے مداحوں سے ملنے والے مثبت پیغامات نے انہیں مزید حوصلہ دیا ہے۔ یاد رہے کہ عمیر کی پہلی شادی اداکارہ ثنا جاوید سے ہوئی تھی، مگر دونوں کے درمیان جنوری میں علیحدگی کی تصدیق ہوگئی تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.