ہاتھ میں پھول پکڑے یہ پیارا سا بچہ کون ہے؟ جو آج دنیا کا مشہور ترین اداکار ہے

image

بچپن کی یادیں وہ خوبصورت احساس ہوتی ہیں جو ساری عمر ہمارے ساتھ رہتی ہیں، خاص کر اگر ان یادوں کی تصویریں موجود ہوں تو انہیں دیکھ کر ایک بار پھر سے ہم بچپن میں کھو جاتے ہیں۔

اسی طرح آج کل سوشل میڈیا پر بھی بچپن کی یادیں شیئر کرنا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے خاص طور پر مشہور اشخاص کی پرانی تصویریں دیکھنا اور ان پر تبصرہ کرنا صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔

ایسی ہی ایک پرانی تصویر ہم آپ کے لیئے لے کر آئے ہیں جس میں موجود بچے کو پہچاننا زیادہ تر لوگوں کے لیئے تھوڑا مشکل ہوگا۔ آئیے ایک نظر اس تصویر پر ڈالتے ہیں؛

کیا آپ پہچان پائے کہ ہاتھ میں پھول پکڑے، ماتھے پر بل چڑھائے یہ بچہ آج کا کون سا مشہور ترین اداکار بن چکا ہے؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

یہ بچہ اور کوئی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان ہیں۔ جنہیں نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں جانا اور پسند کیا جاتا ہے۔

ان کی یہ تصویر انسٹاگرام پر بالی ووڈ نیوز سے منسلک پیج 'انسٹینٹ بالی ووڈ' نے شیئر کی تھی، جس پر لاکھوں لائیکس اور ہزاروں کمنٹس ہیں


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.