راجپال یادود نے صحافی کا کیمرہ کیوں توڑا؟ سب کو ہنسانے والے اداکار کا غصہ دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے! ویڈیو وائرل

image

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور معروف کامیڈین راجپال یادیو کو حالیہ دنوں ایک صحافی کے سوال پر شدید غصہ آیا جس کے بعد ان کے ردعمل نے خاصی توجہ حاصل کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی نے ان سے دیوالی پر پٹاخے نہ جلانے کی اپیل کے متعلق وضاحت طلب کی تو راجپال یادیو بھڑک اٹھے اور غصے میں صحافی کا موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ ویڈیو ریکارڈنگ جاری رہنے کی وجہ سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

چند روز قبل راجپال یادیو نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے پرستاروں سے گزارش کی تھی کہ دیوالی کے موقع پر پٹاخے نہ پھوڑیں کیونکہ اس سے فضائی اور صوتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ تاہم ان کے اس بیان پر مذہبی اور انتہا پسند حلقوں کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے اپنی وہ ویڈیو ڈیلیٹ کرکے ایک نئی ویڈیو میں معذرت پیش کی۔

نئی ویڈیو میں راجپال نے اپنے دوستوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "میں نے دیوالی سے متعلق اپنی ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے۔ اگر میری بات سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ آپ سب دیوالی کو بھرپور جوش اور صحت کے ساتھ منائیں۔"

53 سالہ اداکار راجپال یادیو حال ہی میں فلم "بھول بھلیاں 3" میں چھوٹا پنڈت کے منفرد کردار میں نظر آئے ہیں، جس میں ان کی کارکردگی کو شائقین نے خوب سراہا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.