کیا واقعی شادی شدہ مرد لڑکیوں سے فلرٹ کرتے ہیں؟ ساس کے بیان پر اسد صدیقی نے کھل کر جواب دے دیا

image

"مردوں کو فلرٹنگ کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں، وہ تو بغیر لائسنس کے بھی یہ کام کر لیتے ہیں، اور شادی شدہ مردوں کا فلرٹ کرنا تو قدرتی بات ہے،" اداکار اسد صدیقی نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔

حال ہی میں اسد صدیقی نے فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ شو کے دوران فیصل قریشی نے انہیں ان کی ساس، اداکارہ اسما عباس، کے اس بیان کے بارے میں سوال کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شادی شدہ مرد لڑکیوں سے فلرٹ کرتے ہیں۔ اسد نے جواب میں بتایا کہ انہوں نے اس بیان کو براہ راست تو نہیں سنا لیکن خبروں میں اس سے منسوب سرخیاں دیکھی تھیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاسر حسین نے مزاحیہ انداز میں ان سے کہا تھا کہ ان کے پاس فلرٹنگ کا لائسنس ہے، جس پر اسد نے کہا کہ "مردوں کو فلرٹ کرنے کے لیے لائسنس کی ضرورت ہی نہیں ہوتی۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی ساس نے جو کہا وہ بالکل درست ہے، اور ان کے مطابق شادی شدہ مردوں کا لڑکیوں سے فلرٹ کرنا قدرتی عمل ہے۔

اسد نے وضاحت کی کہ "شادی شدہ مرد صحت مندانہ انداز میں بھی فلرٹ کر سکتے ہیں، ضروری نہیں کہ یہ کوئی غلط یا منفی عمل ہو۔"

یاد رہے کہ اس سے قبل مارچ 2024 میں اسما عباس نے ایک پروگرام میں بیان دیا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی لڑکیوں سے فلرٹ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ ہر شادی شدہ مرد ایسا کرتا ہے، اور انہیں اپنے شوہر کی محبت پر بھروسہ ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.