ایک خاص مشروب پیتی ہوں جو کہ ۔۔ 105 سالہ خاتون نے اپنی طویل عمر کا راز بتا دیا

image

انسان کی عمر طویل ہو تو ساتھ صحت بھی ہو کیونکہ بغیر صحت کے انسان کو اپنی طویل زندگی بستر پر لیٹے اس مردے کی مانند لگتی ہے جو بے صبری سے موت کا انتطار کر رہا ہوتا ہے۔

لیکن آج ہم بات کریں اس خاتون کی جو 105 سال کی عمر میں بھی بلکل صحت مند ہیں اور مزے سے اپنی زندگی گزار رہی ہیں۔

جی ہاں! برطانیہ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون کا نام کیتھلین ہیننگز ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ اپنی 105ویں سالگرہ منائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، کیتھلین ہیننگز ریٹائرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی لندن میں گزاری ہے۔

انہوں نے حال ہی میں ایک دیئے گئے انٹرویو میں اپنی طویل عمر کا راز بتاتے ہوئے ایک خاص مشروب کو اپنی طویل عمر کی وجہ قرار دیا ہے۔

کیتھلین کا کہنا تھا کہ، نو عمری میں ان کے والدین نے انہیں گنیز نامی ایک خاص مشروب سے متعارف کروایا تھا، جس کے بعد سے اب تک وہ ہر روز دوپہر کے کھانے کے ساتھ اس مشروب کا استعمال کرتی ہیں اور یہی ان کی طویل عمر کا راز ہے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.