میٹا پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر جرمانہ عائد

image

جنوبی کوریا کے ایک نگراں ادارے نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا پر یہ جرمانہ فیس بک صارفین کی حساس معلومات (بشمول سیاسی و مذہنی نظریات) غیر قانونی طور پر اکٹھا کر کے ہزاروں مشتہرین کو شیئر کرنے کے سبب عائد کیا گیا ہے۔

جنوبی کورین حکام کی جانب سے عائد کیا جانے والا یہ جرمانہ میٹا پر گزشتہ برسوں میں عائد کیے جانے والے جرمانوں میں تازہ ترین ہے، جس کی وجہ حکام کی جانب سے کمپنی کی نجی معلومات کو سنبھالنے کے عمل کی نگرانی میں اضافہ ہے۔

چار سال تک جاری رہنے والی تحقیقات میں جنوبی کوریا کے پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ میٹا نے غیر قانونی طور پر تقریباً نو لاکھ فیس بک صارفین کی حساس معلومات اکٹھا کی، اور کمپنی نے یہ ڈیٹا چار ہزار مشتہرین کے ساتھ شیئر کیا۔ اس معلومات میں ان صارفین کے مذہبی اور سیاسی نظریات شامل تھے۔

جنوبی کوریا کا پرائیویسی قانون صارفین کی سیاسی یا مذہبی جیسی نجی معلومات کی سخت حفاظت کا حکم دیتا ہے اور کمپنیوں کو یہ ڈیٹا صارفین کی مرضی کے بغیر استعمال نہ کرنے کا پابند کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.