کملا ہیرس کا شکست کے بعد اہم خطاب

image

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے الیکشن میں شکست کے بعد خطاب میں الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں شکریہ ادا کیا۔

امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ہارنے والی کملا ہیرس نے شکست قبول کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں ہار مانتی ہوں، اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بنانےکیلئے پرعزم ہیں۔

شکست کے بعد اپنے خطاب میں کملا ہیرس نے کہا کہ الیکشن نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، جمہوریت کا اصول یہی ہے کہ ہارو تو شکست تسلیم کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادارکرتے ہوئی کہا کہ انتخابی مہم میں لوگوں کو متحد کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ ستارے اندھیرے میں ہی نظر آتے ہیں، ہماری لڑائی امریکا کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ گن وائلنس سے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کی جنگ میں ہار نہیں مانیں گے۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts