صدر کا ہر بالغ شہری کو 1 لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان

image

گیانا کے صدر نے ملک کے ہر بالغ شہری کو 100,000 ڈالرز نقد گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

صدر عرفان علی نے پہلے ہر گھر کے لیے 200,000 ڈالرز نقد گرانٹ کا اعلان کیا تھا لیکن ممکنہ تنازعات اور انتظامی چیلنجوں کو کم کرنے کے لیے اس خیال کو ختم کر دیا گیا۔ تاہم اب ہر بالغ کو 100،000 ڈالرز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر علی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ان نوجوانوں کے بہت سے خدشات کو بھی دور کرتا ہے جن کی ابھی تک کوئی فیملی نہیں ہے اور وہ سوچتے کہ انہیں گھر بسانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ وہ گھریلو ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نیا اقدام اب ان نوجوان پیشہ ور افراد کو بھی مدنظر رکھے گا اور ان کے نفع کو بڑھا دے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری حکومت اب گیانا کے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہر شہری کو یکم جنوری 2024 تک 100,000 ڈالرز کی نقد گرانٹ فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ یہ گرانٹس گیانا کے عوام کے ملک میں تیل کی نئی دولت سے مستفید ہونے کو یقینی بنانے کے حکومتی عزم کا حصہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.