کینیڈین حکومت نے ایک ویزے پر ملٹی پل انٹری کے قوانین میں تبدیلی کر دی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا میں امیگریشن افسران کو ایک ویزے پر متعدد بار انٹری کے صوابدیدی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
قوانین میں تبدیلی کے بعد اگر کسی شخص کے پاس پہلے سے ہی ملٹی پل انٹری ویزا موجود تھا وہ اب قابلِ معیار نہیں رہا۔
اب یہ اختیار امیگریشن افسر کو دے دیا گیا ہے کہ آیا وہ کسی غیرملکی کو ایک یا ایک سے زائد بار کینیڈا میں داخل ہونے کی اجازت دے۔
ساتھ ہی امیگریشن افسر کو یہ اختیار بھی حاصل ہو گیا ہے کہ وہ کتنی مدت کے لیے غیرملکی کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے سکتا ہے۔
نئے قانون کے تحت ملٹی پل ویزا کے لیے غیرملکی درخواست دے سکتا ہے لیکن ایک سے زائد بار کینیڈا میں انٹری امیگریشن اور مجاز اتھارٹی کی صوابدید پر منحصر ہے۔