فضائی ٹیکسی کی آزمائش، شہریوں میں خوشی کی لہر

image

برطانیہ کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے فضائی ٹیکسی بنائی ہے جو مانچسٹر سے لِیڈز تک کا فاصلہ ریکارڈ وقت میں طے کر سکتی ہے۔

ٹیک کمپنی ورٹیکل ایرو اسپیس ایک مکمل طور پر برقی ایئر کرافٹ کی آزمائش کر رہی ہے جو فاصلے کے دورانیے کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

وی ایکس 4 ایئر کرافٹ بظاہر ہیلی کاپٹر اور جیٹ پلین کا ملاپ لگاتا ہے لیکن تکنیکی اعتبار سے ان میں سے کسی کی بھی خصوصیات نہیں رکھتا۔ آفیشلی یہ ایک ای وی ٹی او ایل یعنی عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرنے والا برقی ایئر کرافٹ ہے۔

کمپنی کے سی ٹی او مائیکل سروینکا کا کہنا تھا کہ ہم ایرو اسپیس کے لیے ایک انتہائی دلچسپ وقت میں موجود ہیں۔ ہم نے جیٹ دور کے بعد سے ایرو اسپیس کے حفاظت اور کارکردگی میں کافی تبدیلیاں دیکھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم ایرو اسپیس کے متعلق سوچتے ہیں تو ہم میں سے اکثر طویل فاصلے کے لیے ایئر کرافٹ کے متعلق خیال آتا ہے۔ لیکن ہم شہر کے ٹریفک سے بچنے کے لیے ایئر کرافٹ کا استعمال کرنا پسند کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.