سعودی عرب میں سونا سستا۔۔ 1 تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

image

سعودی عرب میں آج سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور گولڈ مارکیٹ کے شائقین کو حیران کردیا ہے۔ پیر کے روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 3,771 سعودی ریال پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 3,237 ریال میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ فی اونس سونے کی قیمت 10,067 ریال ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز بھی سعودی گولڈ مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ 24 قیراط کے ایک گرام کی قیمت کم ہو کر 323.66 ریال تک آ گئی جبکہ 22 قیراط کا ایک گرام 296.68 ریال میں دستیاب رہا۔ 21 قیراط سونا 283.20 ریال پر فروخت ہوا۔ 18 قیراط اور 14 قیراط سونے کی قیمتیں بھی بالترتیب 242.74 اور 188.80 ریال رہیں۔ گزشتہ روز ایک اونس سونا 10,070 ریال کی سطح پر فروخت ہوا۔

سونا ہمیشہ سے محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا رہا ہے، جس کی قیمت افراطِ زر، سیاسی و معاشی عدم استحکام کے دوران بڑھتی ہے۔ جب بھی معاشی حالات غیر یقینی ہوتے ہیں، سرمایہ کار دیگر اثاثوں کی نسبت سونے کی جانب رخ کرتے ہیں، کیونکہ سونا ایک روایتی دولت کی علامت ہے۔

پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ نرخ مقرر کیے گئے ہیں۔ اس تبدیلی نے سونے کی قیمتوں کو مقامی مارکیٹ میں نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔

یاد رہے، سونے کی قیمتوں میں تبدیلیاں نہ صرف عالمی مارکیٹ کی نقل و حرکت کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ معاشی صورتحال اور ملکی پالیسیوں کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.