پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے

image

اسلام آباد: پاکستان اورایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے پا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ جبکہ قرض پروگرام کی رقم موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور آفات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے شکرگزار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل اور گیس کی قیمت میں اضافہ

ترجمان وزارت اقتصادی امور نے کہا کہ معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے دستخط کیے۔ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.