مرغی کا گوشت 461 روپے کلو ہو گیا

image

لاہور، مرغی کا گوشت سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت برقرار ہے۔

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کی نمایاں کمی ہو گئی، مرغی کا گو شت 461 روپے کلو ہو گیا۔ گزشتہ روز برائلر گوشت کے نرخ 475 روپے تھے۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 304روپے جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 318 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

سونا 2 لاکھ 76 ہزار 200 روپے تولہ ہو گیا

سرکاری نرخ نامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 294 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 308 روپے کلو، برائلر گوشت 442 روپے کلو جبکہ انڈے 344 روپے درجن ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں برائلر مرغی کا فی کلو گو شت 500 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 360 روپے رہی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.