پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی کے باعث 100 انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 361 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 3 ہزار کی حد عبور کر لی
واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 3 ہزار 360 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر آ گیا۔