بھارتی سینما کی ماضی کی عظیم اداکارہ چل بسیں

image

بھارتی کلاسیکل فلم ’پتھر پنچالی‘ میں درگا کا کردار ادا کرنے والی بھارتی سینما کی عظیم اداکارہ اما داس نے دنیا کو خیرآباد کہہ دیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ اما داس گزشتہ روز 18 نومبر کی صبح کولکتہ کے ایک نجی اسپتال میں دم توڑ گئیں اور اسی روز انکی آخری رسومات بھی ادا کر دی گئیں۔

اطلاعات کے مطابق اداکارہ اما داس کئی برس سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئیں۔اداکارہ کے انتقال کی خبر انکی بیٹی کی جانب سے دی گئی۔

اما داس کی موت کی خبر نے ان کے مداحوں کو اداس کردیا جو ان کی مشہور پرفارمنس کو سراہتے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.