18 ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پرسرکارکے 2 ارب 70کروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف

image

18 ماہ میں تحریک انصاف کے دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پرسرکارکے دو ارب سترکروڑ روپے خرچ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے چھ ماہ کے دھرنوں اوراحتجاج پرخرچ لگ بھگ ایک ارب بیس کروڑآیا،ایک ارب پچاس کروڑ روپے کی مالیت کی سرکاری و غیرسرکاری املاک کونقصان پہنچا۔

’’جیل سے رہا کرو تواحتجاج ملتوی کردوں گا ‘‘کا بیان گھبراہٹ کا اعتراف ہے، وفاقی وزیراطلاعات

تحریک انصاف نے پنجاب، خیبرپختونخواہ اوراسلام آباد میں چھوٹے بڑے ایک سو بیس احتجاج کیے،چارسیکورٹی اہلکارشہید، دوسو بیس سے زائد اہلکارزخمی ہوئے۔

اسی کروڑروپے کرایے پر لیے گئے تین ہزار کنٹینرزکے مالکان کو ادا کئے گئے،راولپنڈی، اٹک، لاہوراور اسلام آباد احتجاجوں کا مرکز رہے، تیس ہزارسے زائد سیکورٹی اہلکارتعنیات رہے۔

وفاقی دارالحکومت، لاہور اور راولپنڈی میں اٹھائیس کروڑکی قیمت کے سیف سٹی کے تین سو سترکیمروں کونقصان پہنچا،دوسوبیس چھوٹی،بڑی پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

پہلے ایک لاکھ کا ہندسہ کون عبور کریگا؟پاکستان سٹاک ایکسچینج اور بٹ کوائن میں دوڑ لگ گئی

نوے کروڑ سے زائد سیکورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے،لگ بھگ ڈیڑھ ارب کے اخراجات پولیس کے کھانے اورٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔

اسلام آباد کے بارہ ہزار اور پنجاب کے سولہ ہزار پولیس اہلکاروں کو دھرنوں اور احتجاج میں لگایا گیا،تیس کروڑ کے اخراجات ایف سی، رینجرزاورفوج کی تعنیاتی پر آئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے چوبیس نومبر کے احتجاج پہ تیس کروڑ سے زائد کا خرچ ہوسکتا ہے،چونتیس ہزارسیکورٹی اہلکاروں کوطلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی نے احتجاج والے دن انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا توڑ نکال لیا

اتوار کے احتجاج کو روکنے کیلئے راولپنڈی اوراسلام آباد میں دوہزار سے زائد کنٹینرزبھی لائے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.