اگر تحریک انصاف اپنا بہتر مستقبل چاہتی ہے تو ان کو پی ٹی آئی پرامن بننا ہوگا،ناصر شاہ

image

سندھ کے صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے اگر تحریک انصاف اپنا بہتر مستقبل چاہتی ہے تو ان کو پی ٹی آئی پرامن بنناہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے بھی اسلام آباد پر چڑھائی ہوئی تھی،بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں،ان کی رہائی عدالتوں سے ہی ہو سکتی ہے۔

بیلاروس کا 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

پی ٹی آئی توڑ پھوڑ اور انتشار کی سیاست کرتی ہے،9مئی واقعے پرمعذرت کریں تو بات آگے بڑھ سکتی ہے،صدرآصف زرداری اور نوازشریف جیسے بڑے لیڈر بھی گرفتار ہوچکےہیں۔

تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث عام شہریوں کے ساتھ تاجر بھی پریشان ہیں،سندھ میں تحریک انصاف انتخابات میں چوتھے نمبر پر آئی،2018کے انتخابات میں یہ لوگ لائے گئے تھے عوام نے ان کو ووٹ نہیں دیا۔

عوام کو بیوقوف بنایا جارہا،عوام کو سڑکوں پر لاکر خود بھاگ جاتے ہیں،مصدق ملک

تحریک انصاف کے دور میں 23ضمنی الیکشن ہوئے،19میں ان کو شکست ہوئی،تحریک انصاف کا جھوٹا بیانیہ ناکام ہوچکاہے،امریکا کی مخالفت کرنے والوں کے جلسے میں امریکا کے جھنڈے لہرائے جارہےہیں۔

یہ لوگ پرامن نہیں 9مئی کا واقعہ سب کے سامنے ہے،کیا تحریک انصاف کی حکومت میں لوگوں کو گرفتار نہیں کیاگیا؟


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.