اسٹاک ایکسچینج نئی تاریخی بلندی پر، انڈیکس 98 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا، ڈالر سستا

image

کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے، ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔

100 انڈیکس میں 724 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، کاروبارکے دوران انڈیکس 98 ہزار58 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 97 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کرگیا۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں 2کروڑ90 لاکھ ڈالر کا اضافہ

100 انڈیکس گزشتہ روز 97 ہزار 437 کی بلند ترین سطح پر پہنچا اور کاروبارکے اختتام پر 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پربند ہوا۔

بازار میں گزشتہ روز 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

دوران کاروبار انٹربینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہوگیا،جس کے بعد ڈالر 277 روپے86 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.