کراچی، سڑک کنارے کچرا پھینکنے پر جرمانہ اور 3 سال قید

image

‎کراچی میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز اور صفائی قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ یا 3 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کا صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے نیا اقدام کیا گیا جس میں ریسٹورنٹس اور کاروباری اداروں کو کچرا پھینکنے پر سندھ  لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹس جاری کردیا۔

غیر رجسٹرڈ سکولوں سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان

‎ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ  بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل انسپکٹرز قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

میئر نے بتایا کہ 3 ہوٹلوں کو فٹ پاتھ اورعوامی مقامات پر کچرا پھینکنے پر نوٹس جاری کئے، ‎کے ایم سی اپنے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے متحرک ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.