یہ لوگ لشکر لے کر آ رہے ہيں تو حکومت بھی ویسے ہی مقابلہ کرے گی: خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے آج کے احتجاج کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ لوگ مسلح جتھے اور لشکر لے کر آ رہے ہيں تو حکومت بھی اسی طرح ان کا مقابلہ کرے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ یہ لوگ لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ منصوبہ بندی کے تحت بندے مروانا چاہتے ہیں، اس چیز کو حکومت کی کم زوری نہ سمجھا جائے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی کے بیان سے خارجہ پالیسی پر کوئی فرق نہیں پڑا، بشریٰ بی بی اپنی بیٹی کی شادی کیلئے پیسے بٹورنے سعودی عرب گئیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ سعودی عرب میں شادی میں تحفے ملیں گے اور پھر بیچیں گے، ان کا ماضی دیکھیں، ان کا سی وی چیک کریں اور یہ خود کو شریعت کہہ رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.