ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں ، بیرسٹر سیف

image

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت نے پاکستان کو کنٹینرستان بنایا ہوا ہے، کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کرنے سمیت خندقیں بھی کھودی گئی ہیں۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو دوام دینے کیلئے چچا بھتیجی نے لاشیں گرانے کا پلان بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں کنٹینرز پر سبز کپڑا چڑھانا جعلی حکومت کے مذموم عزائم ظاہر کرتا ہے۔

احتجاج میں لاکھوں لوگ آ گئے تو عمران خان رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت

انہوں نے مزید کہا کہ  جعلی حکومت جعلی ویڈیو کے ذریعے پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے منصوبے بنا رہی ہے۔ شاہراہوں کی بندش سے مریضوں کو ہسپتال نہ پہنچنے کے باعث کئی اموات واقع ہوئی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.