گزشتہ کئی دنوں سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد آج بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے.
جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3657 روپے سے گر کر 2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے ہوگیا ہے.
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ آج عالمی بازار میں سونا 43 ڈالر کم ہوکر 2672 ڈالر فی اونس ہے.