پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع

image

حکومت پنجاب نے منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا ہے۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر گزشتہ 3 دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 3 دن کی توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.