اعظم سواتی نے بطور وزیر کوئی اچھا کام نہیں کیا تھا، سپریم کورٹ

image

 سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر لیا گیا از خود نوٹس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ میں اعظم سواتی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ فوجداری واقعے پر اعظم سواتی کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔

صحافیوں کو بھی اپنا “کوڈ آف کنڈکٹ” بنانا ہو گا، سپریم کورٹ

تو اس میں اعظم سواتی کی جائیدادوں کا معاملہ کدھر سے آگیا، اگرچہ اعظم سواتی نے بطور وزیرکوئی اچھا کام نہیں کیا تھا۔سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ فوجداری معاملے پر ٹرائل چل رہا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے ہدایت کی کہ اعظم سواتی کے ٹیکس یا جائیدادوں کے معاملے کو متعلقہ محکمہ دیکھیں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اعظم سواتی پر بطور وزیر اپنے آفس کے غلط استعمال کا الزام تھا۔جسٹس امین الدین خان نے ہدایت کی کہ اعظم سواتی کے وکیل ویڈیو لنک پر موجود ہیں، اگر کوئی متاثرہ فریق ہے تو اعظم سواتی کیخلاف متبادل فورم سے رجوع کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.