شرپسندوں نے گاڑی رینجرز اہلکاروں پر چڑھا دی،4 اہلکار شہید اور 5 رینجرز اور پولیس کے جوان شدید زخمی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں اب تک رینجرز کے چار جوان اور پولیس کے دو جوان شہید ہو چکے ہیں۔
پی ٹی آئی احتجاج: شرپسندوں کا اہلکاروں پر حملہ، پولیس کانسٹیبل شہید
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جن میں متعدد شدید زخمی ہیں.
آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کو بھی بلا لیا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کہ قانون توڑنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو انتشار پھیلانے والوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیئے گئے ہیں۔