گوگل میپ کے بتائے راستے پر جا کر 3 لوگ جان گنوا بیٹھے۔۔ افسوس ناک واقعہ کس جگہ پیش آیا؟

image

بھارت میں گوگل میپ کی رہنمائی پر سفر کرنے والی ایک گاڑی زیرِ تعمیر پل سے دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں 3 افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں۔ یہ افسوسناک حادثہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا، جہاں گاڑی سوار تین افراد گوگل میپ کے بتائے ہوئے راستے پر جا رہے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، گوگل نے اس واقعے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بھارتی حکام کے ساتھ مل کر تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔ گوگل کے ترجمان نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا اور اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا۔

یہ واقعہ ضلع فرید پور میں پیش آیا، جہاں گاڑی 50 فٹ بلند ایک خستہ حال پل سے دریا میں جا گری۔ گوگل میپ کے ذریعے سفر کرتے ہوئے مسافر ایک پل کی طرف بڑھ رہے تھے، لیکن جب وہ پل تک پہنچے تو وہاں کوئی پل موجود نہ تھا۔ جی پی ایس نے انہیں اس راستے کو کلیئر دکھایا تھا، تاہم آگے جا کر پُل غائب تھا، جس کے باعث یہ المناک حادثہ پیش آیا۔

یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، جب گوگل میپ کی غلطی نے کسی کی جان لی ہو۔ اس سے پہلے بھی امریکہ میں گوگل میپ کے غلط راستے نے ایک شخص کی زندگی کا خاتمہ کر دیا تھا۔ گوگل میپ کی مدد سے لوگوں کا سفر کرنا ایک عام بات بن چکا ہے، مگر ان حالات میں اس پر انحصار خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے سفر کرتے وقت ہمیشہ احتیاط ضروری ہے، اور ہمیں کسی بھی ایپ یا نیویگیشن سسٹم پر اندھا اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.