اکتوبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز،ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری

image

اکتوبر2024 میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں۔

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اکتوبر میں ترسیلات زر میں سالانہ 23.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپےکااضافہ

رواں مالی سال کےپہلے 4ماہ میں ترسیلات زر میں 34.7 فیصد اضافہ ہوا،جولائی تا اکتوبر ترسیلات زر کا حجم 11 ارب 84 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔

اکتوبر میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 18.4 فیصد کم ہوگئی،اکتوبر میں براہ راست سرمایہ کاری 13 کروڑ 32 لاکھ ڈالر رہی۔

جولائی تا اکتوبر براہ راست سرمایہ کاری 90 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہی،اکتوبر میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی

اکتوبر میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 18 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہی،جولائی تا اکتوبر ایک ارب 9 کروڑ ڈالر کی مجموعی بیرونی سرمایہ کاری آئی۔

جولائی تا اکتوبر اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 11 ارب ڈالر سے تجاوزکرگئے،مجموعی فاریکس ریزروز 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.