اگر کوئی زبردستی احتجاج کرے گا تو ریاست حرکت میں آئے گی،مولانا فضل الرحمان

image

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو احتجاج کا جے یو آئی نے نہیں کہا، اگر کوئی زبردستی احتجاج کرے گا تو ریاست حرکت میں آئےگی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں ، مسائل کا حل ہمیشہ مذاکرات کے ذریعے نکالاجاتاہے،رہائی وغیرہ کیلئے بات چیت ہو تو راستے نکل آتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کیلئے سنجیدہ ہونا ضروری ہے۔کارکنان کو وہ راستہ دکھاناچاہیے جو پرامن ہو،ہم سب ایک قوم ہیں تمام معاملات اتفاق رائے سے ہونے چاہیے ۔

مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال کے وقت کو نامناسب قرار دے دیا

مولانا کا کہنا تھا کہ کسی بھی صوبے کو احتجاج کیلئے مجبور نہ کیا جائے ،ہم نے پورے ملک میں احتجاج کیے مگر پرامن رہے،کارکنان کو جدوجہد کا پر امن راستہ دکھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صوبائی خودمختاری پر یقین رکھتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.