تحریک انصاف والے نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں،ایمل ولی خان

image

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے نہیں چاہتےبانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں۔

چارسدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا علی امین گنڈا پور ریاست کو ریاست سے لڑا رہاہے،کیا وزیراعلیٰ علی امین کو پاراچنار کی صورتحال نظرنہیں آرہی ہے؟

سابق برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر منتخب

تحریک انصاف والے کارکنوں کو اقتدار کیلئے استعمال کررہےہیں،پی ٹی آئی قیادت نے ہمیشہ کارکنوں کو مشکل وقت میں بےیارو مددگار چھوڑا ہے۔

کرسی کے لالچ میں انسانوں کی زندگی کے ساتھ کھیلا جارہا ہے ،رہنما ورکرز کو گرم میدان میں چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں ،کسی ایم این اے ،ایم پی اے کو ڈنڈے نہیں پڑے ،ورکرز نے مار کھائی۔

کرم میں گاؤں خالی کرکےلوگ کھلے آسمان تلے پڑے ہیں،پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آپ کو گزشتہ 12 سال حکومت تحفے میں دی گئی،پاکستان سب سے پہلے ہے۔

اکتوبر میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالر سے تجاوز،ماہانہ معاشی آوٹ لک رپورٹ جاری

جب آپ قانون ہاتھ میں لیتے ہیں تو کارروائی تو ہوگی،گورنر راج اس صوبے کے مسئلے کا حل نہیں ،اسلام آباد کااحتجاج بانی پی ٹی آئی کو پھنسانے کیلئے تھا۔

سرکاری وسائل کے استعمال کے خلاف عدالت سے رجوع کرونگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.