اسلام آباد میں معمولات زندگی مکمل طور پر بحال، تعلیمی ادارے کل کھلیں گے

image

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے کے بعد معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تمام تر تعلیمی ادارے کل دوبارہ کھول دیئے جائیں گے جب کہ تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں اور صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔

احتجاج اور دہشت گردی میں فرق ہے، آئی جی اسلام آباد

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہری بغیر کسی رکاوٹ میں شہر میں آمدورفت جاری رکھ سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.