ٹک ٹاک پر بیوٹی فلٹرز کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ

image

ٹک ٹاک نے بیوٹی فلٹرز کے استعمال کے حوالے سے عمر کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روکا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا ہوگا۔

اس تبدیلی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ذہنی صحت کے مسائل سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

ٹک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا، تو ابھی واضح نہیں کہ ایسا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے یا یورپ میں ہی ایسا ہوگا۔

اس سے قبل انٹرنیٹ پر بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے انٹرنیٹ میٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بیوٹی فلٹرز سے بچوں پر آن لائن مخصوص انداز سے نظر آنے کا دباؤ بڑھتا ہے، جس سے ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ٹک ٹاک کی جانب سے ایسی مشین لرننگ ٹیکنالوجیز کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے جو 13 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرسکیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.