پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 58 کے مجموعی اسکور پر گری، صائم ایوب 31 رنز بنا سکے۔
پاکستان کا مجموعی اسکور جب 112 پر پہنچا تو عبداللہ شفیق 50 رنز بنا کر سکندر رضا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے ہیں۔
دورہ جنوبی افریقہ ، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان
ٹاس کے موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ ہم ینگ ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں، تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
محمد رضوان نے کہا کہ نوجوان پلیئرزاچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کررہے ہیں ،پچ پہلے بیٹنگ کرنے کے لیے مفید نظر آ رہی ہے، پچ پر دوسری بیٹنگ کرنا مشکل ہوگا۔
ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی نوجوان ٹیلنٹ کو مواقع دے رہے ہیں، ہماری نظر چیمپئنز ٹرافی پر ہے۔