ٹک ٹاک صارفین ہوجائیں ہوشیار: نئی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

image

دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرنے کیلیے شوقیہ صارفین مختلف انداز اختیار کرتے ہیں جن میں تصاویر کو فلٹر کرنا بھی شامل ہے۔

مگر اب ٹک ٹاک انتظامیہ نے بیوٹی فلٹر کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد 18 سال سے کم عمر صارفین بیوٹی فلٹرز کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ٹک ٹاک ترجمان کے مطابق آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روک دیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد کم عمر افراد کو ذہنی صحت کے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیوٹی فلٹر تصاویر ریئل ٹائم ویڈیو پر لگایا جاتا ہے تاکہ چہرے کی کشش میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس طرح کے فلٹرز کے عام ایفیکٹس میں جلد کی ساخت کو ہموار کرنا اور آنکھوں کو بڑا یا ناک کو تنگ کرنا بھی شامل ہیں۔

ٹک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا ہے، تاہم یہ معلوم نہ چل سکا کہ کن کن ممالک میں یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل انٹرنیٹ پر بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے انٹرنیٹ میٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بیوٹی فلٹرز سے بچوں پر آن لائن مخصوص انداز سے نظر آنے کا دباؤ بڑھتا ہے، جس سے ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.