کیا زینب رضا پرویز مشرف کی نواسی ہیں؟ اداکارہ نے حقیقت بتادی

image

پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب رضا نے سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف (مرحوم) کی نواسی ہونے سے متعلق گوگل معلومات کو غلط قرار دے دیا۔

اداکارہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی مہمان بنیں جس دوران انھوں نے بتایا کہ گوگل پر میرے حوالے سے کئی غلط معلومات درج ہیں۔

زینب رضا کے مطابق گوگل پر میری عمر 23 سال درج ہے جو کہ غلط ہے میری اصل عمر 26 سال ہے اور یہ بات بھی غلط ہے کہ میں امریکا سے آئی ہوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ گوگل پر میرے دوست احمد میمن کو میرا بوائے فرینڈ بتایا جاتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے کیونکہ وہ میرے بھائیوں کی طرح ہے۔

زینب رضا کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سابق صدر پرویز مشرف کو میرے نانا بتایا جاتا ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہے، میرا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اگر میں کبھی سوشل میڈیا پر اپنے والدین کے ساتھ بھی تصاویر پوسٹ کردوں تو لوگ کمنٹ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہ پرویز مشرف کے بیٹی داماد ہیں اور اگر کبھی میں اپنے حقیقی نانا کی تصویر بھی شیئر کردوں تو تب بھی یقین نہیں کرتے۔

مزید برآں زینب رضا کا بتانا تھا کہ گوگل پر میرے حوالے سے 99 فیصد معلومات غلط ہیں۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts