قومی کرکٹر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش۔۔ بیٹا ہوا یا بیٹی؟

image

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف کے گھر دوہری خوشیوں کی آمد ہوئی ہے، جہاں جڑواں بیٹوں کی پیدائش نے پورے خاندان کو خوشیوں سے نہال کر دیا۔

خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فہیم اشرف کی اہلیہ نے صحت مند جڑواں بیٹوں کو جنم دیا ہے۔ اس مبارک موقع پر نہ صرف والدین بلکہ پورا خاندان خوشی سے جھوم رہا ہے۔

فہیم اشرف کے والد نے یہ خوش خبری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے گھر میں دو ننھے مہمانوں کی آمد ہوئی ہے، اور ماں اور بچے دونوں خیریت سے ہیں۔ پوتوں کی آمد پر وہ اپنی خوشی چھپا نہ سکے اور دعا دی کہ یہ دن ان کے لیے مزید برکتیں لے کر آئے۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹر فہیم اشرف نے پچھلے سال 25 نومبر کو شادی کی تھی، اور اب ان کی زندگی کا یہ نیا باب خوشیوں کا نیا سفر لے کر آیا ہے۔

خاندانی جشن کی یہ خبر مداحوں کے لیے بھی مسرت کا باعث بنی، جو سوشل میڈیا پر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو مبارکباد کے پیغامات دے رہے ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.