اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان نہیں آئے گا تو۔۔ بھارت کی ہٹ دھرمی پر پاکستان بھی آئی سی سی کے سامنے ڈٹ گیا

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا، جس پر حکومت پاکستان نے جوابی لائحہ عمل تیار کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں آتا تو مستقبل میں قومی ٹیم بھی بھارت کے ساتھ کرکٹ مقابلوں سے گریز کرے گی۔ پی سی بی نے آئی سی سی پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز مکمل طور پر پاکستان میں ہی ہوں۔

حکومتی ذرائع نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ہمیشہ سے بھارت کے ساتھ کھیل کو سپورٹ کرتا آیا ہے، لیکن بھارت کی جانب سے سیاست شامل کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اگر بھارت شرکت سے انکار کرتا ہے تو اس کا جواب پوری شدت سے دیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال اور اسٹیڈیمز کی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، ایسے میں بھارت کا نہ آنا کسی بھی جواز کے بغیر ہے۔ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی میں شریک نہ ہوا تو بلاشبہ ریونیو کا نقصان ہوگا، تاہم پاکستان بھی مستقبل میں بھارت کے ساتھ کھیلنے سے انکار کرکے انہیں اقتصادی اور کرکٹ کے میدان میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

یوں پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ اگر بھارت کرکٹ کی سیاست سے باز نہ آیا تو مستقبل کے میچز میں دونوں ٹیموں کا سامنا شاید ناممکن ہو جائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.