قومی کرکٹر کامران غلام نے اپنے ڈیبیو کے دلچسپ لمحات کو یاد کرتے ہوئے ایک منفرد کہانی شیئر کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر آل راؤنڈر عامر جمال نے ان سے پوچھا، "آپ ڈیبیو کیپ کا انتظار کر رہے تھے، کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا ڈیبیو ہوچکا ہے؟"
کامران غلام نے مسکراتے ہوئے کہا، "ہاں، میں کیپ کے انتظار میں تھا جب رضوان بھائی نے آکر کہا کہ میچ کھیل بھی چکے ہو۔" یہ سن کر سب مسکرائے۔
بابر اعظم نے کامران غلام کو خصوصی مبارکباد دی اور بتایا گیا کہ انہوں نے اپنی سالگرہ خاموشی سے گھر میں منائی۔ کامران غلام کے پہلے ون ڈے میچ میں نہ انہیں بولنگ کا موقع ملا اور نہ بیٹنگ، پورے 50 اوورز وہ صرف فیلڈنگ کرتے رہے۔
مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کامران نے کہا، "حارث بھائی سے تو میں اپنی ڈیبیو کیپ لے کر ہی رہوں گا!"
یاد رہے کہ ان کا ون ڈے ڈیبیو جنوری 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کنکشن ری پلیسمنٹ کے طور پر ہوا تھا۔