میت میں بُلا کر رونے کو کہا اور پھر ۔۔ چنکی پانڈے نے اپنے ساتھ پیش آنے والا عجیب و غریب واقعہ سنا دیا

image

بھارتی اداکار چنکی پانڈے نے حال ہی میں کپل شرما کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ سنا دیا۔

چنکی پانڈے نے بتایا کہ انہوں نے ماضی میں ایک تاجر کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی جہاں انہیں رونے کیلیے پیسوں کی پیشکش کی گئی تھی۔

اداکار نے دوران گفتگو اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ وہ ماضی میں پیسوں کیلیے زیادہ سے زیادہ تقاریب میں شرکت کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، چنکی پانڈے نے شو میں قصہ سنایا کہ، ایک بار انہیں ایک آرگنائزرکا فون آیا جس نے ان سے پوچھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ وہ شوٹنگ کیلیئے گھر سے نکل رہے ہیں، پھر اس نے پوچھا کہ شوٹنگ کہاں ہے تو چنکی نے بتایا کہ فلم سٹی میں ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ، آرگنائزر نے مجھ سے کہا کہ آپ کے راستے میں ایک چھوٹا سا پروگرام ہے اور 10 منٹ کیلیئے شرکت کرنی ہے جس کے اچھے پیسے مل جائیں گے۔

پیسوں کا سن کر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے میں آتا ہوں۔ اس کے بعد اس نے مجھے سفید کپڑے پہن کر آنے کو کہا۔ میں نے زیادہ دھیان نہیں دیا اور سفید کپڑے پہن کر چلا گیا۔

جب میں وہاں پہنچا تو دیکھا باہر سب سفید کپڑے پہنے کھڑے ہیں اور مجھے دیکھ کر میرا نام پکارنے لگے، میں اندر چلا گیا جب دیکھا تو وہاں میت رکھی تھی۔ مجھے لگا کہ آرگنائزر کا اچانک انتقال ہوگیا ہے جس نے مجھے بلایا تھا۔

مگر دلچسپ بات تو یہ تھی کہ نظر گھمانے پر میں نے دیکھا کہ وہ تو سامنے کھڑا ہے، میں نے اسے بلایا، پاس آنے پر وہ مجھے کہنے لگا کہ اگر آپ اس شخص کی میت پر روئیں گے تو آپ کو اور اچھی اور بھاری رقم ملے گی۔

کپل کے شو میں یہ قصہ سن کر سب زور زور سے ہنسنے لگے۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.