انڈر 19 ایشیا کپ ، پاکستان نے یو ای اے کو شکست دے دی

image

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 69 رنز سے شکست دے دی۔

متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور شاہ زیب خان نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 94 کے مجموعی اسکور پر گری جب عثمان خان 41 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 277 کے رنز پر گری۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا

شاہ زیب خان 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ محمد ریاض اللہ کی گری۔ انہوں نے 106 رنز بنائے۔ اور فہام الحق 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے اور یو اے ای کو جیتنے کے لیے 315 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی بیٹنگ کے جواب میں یو اے ای کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز ہی بنا سکی۔ اور اسے 69 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یو اے ای کے ایتھن ڈی سوزا 84 رن بنا کر نمایاں رہے۔ جبکہ محمد ریان 50، آریان 24 اور ادیش سوری نے 29 رنز بنائے۔

پاکستان کے عبدالسبحان نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اور  محمد احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.